اداکار کی ایک فلم کے معاوضے کے برابر کمائی کیلئے 15 فلمیں کرنی پڑتی تھیں، روینہ ٹنڈن

میرے کیریئر کے آغاز کے دنوں میں اداکاراؤں کو کام کرنے کی جو رقم ملتی تھی وہ انتہائی کم تھی،اداکارہ

جمعرات 18 اپریل 2024 10:35

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ ابتدائی کیریئر کے دنوں میں جتنا کوئی اداکار ایک فلم سے کماتا تھا اداکاراؤں کو اتنا کمانے کیلیے 15 فلمیں کرنی پڑتی تھیں۔ روینہ ٹنڈن بالی ووڈ میں تین دہائیوں سے اداکاری کر رہی ہیں، کہتی ہیں کہ اداکاراؤں کو اداکاروں کے مقابلے میں انتہائی کم معاوضہ ملتا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران روینہ کا کہنا تھا کہ انکے کیریئر کے آغاز کے دنوں میں اداکاراؤں کو کام کرنے کی جو رقم ملتی تھی وہ انتہائی کم تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اداکاروں کے اس کے مقابلے میں بہت زیادہ معاوضہ ملتا تھا، اتنا کہ ایک اداکار ایک فلم سے جتنا کماتا تھا اتنا کمانے کیلیے اداکاراؤں کو 15 سے 20 فلمیں کرنی پڑتی تھیں۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم از کم میں اپنے بارے میں ضرور بات کروں گی کہ مجھے اپنے ساتھی اداکار کے ایک فلم کے معاوضے تک کمانے کیلیے 15 سے 20 فلمیں کرنی پڑتی تھیں۔ روینہ نے یہ بھی بتایا کہ عامر خان اور سلمان خان جیسے اسٹار چند وجوہات کی بنا کر مخصوص کام کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :