محکمہ خوراک نے گندم کی خریداری مہم کے لئے جیوٹ بیگ اورپولی پراپلین بیگ کا وزن مقرر کر دیا
جمعرات 18 اپریل 2024 12:03
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ گندم کی خریداری کے ضمن میں جاری کی گئی پالیسی کے مطابق ڈپٹی کمشنر متعلقہ ضلع میں گندم خریداری آپریشنز کا انچارج ہوگا جبکہ تحصیل پر اے ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنر پروکیورمنٹ آفیسرز ہوں گے۔
انہوں نے بتایاکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں فوڈ ڈیپاٹمنٹ پنجاب کا عملہ ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت کام کرے گا نیز ڈویژنل کمشنرز،ڈائریکٹر فوڈ پنجاب اور سیکرٹری خوراک صوبائی سطح پر نگران مقرر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پنجاب میں دیگر محکموں کے وزرا اور سیکرٹریز کو بھی گندم خریداری مہم کی نگرانی کیلئے سپروائزمقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی خریداری پالیسی کے مطابق متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر ضلع، تحصیل اور سینٹر سپر وائزر کی کمیٹی تشکیل دے گا جس میں ارکان اسمبلی، پولیس،زراعت اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایاکہ فیلڈ سٹاف کی تعیناتیوں اور عملہ کی کمی پوری کرنے کیلئے محکمہ خوراک کے ملازمین کے تبادلوں پر پابندی عائدکر دی گئی ہے تاہم ایسے ملازمین جن پر ماضی میں کوئی انکوائری یا سابقہ بقایاجات کی عدم ادائیگی ہو انہیں کسی پر چیز سنٹر پر تعینات نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی شکائت یا مسئلہ کی غر ض سے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید زراعت کی خبریں
-
تلسی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت
-
بی ٹی اقسام کےخلاف قوت مدافعت روکنے کےلئے کاشتکارکم از کم10فیصد رقبے پر نان بی ٹی اقسام کی کپاس کاشت کریں،ماہرین زراعت
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو فصل کی گوڈی اور نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالنے کے بعد آبپاشی کی ہدایت
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
-
فی 50 کلوگرام بیگ یوریا کی قیمت میں634روپے کا اضافہ
-
کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں 40لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.