حزب اللہ کاگائیڈڈ میزائلوں سے حملہ، 14 اسرائیلی فوجی زخمی

زخمی فوجیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے،اسرائیلی فوج کی حملے کی تصدیق

جمعرات 18 اپریل 2024 12:41

حزب اللہ کاگائیڈڈ میزائلوں سے حملہ، 14 اسرائیلی فوجی زخمی
بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے قصبے عرامشہ میں فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 14 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمی فوجیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اس نے شمالی اسرائیل میں گائیڈڈ میزائلوں اور ڈرون سے اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملہ عین البال اور شہابیہ میں مزاحمت کار سپاہیوں کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے کیا گیا۔