بلتستان یونیورسٹی اور یونان ووکیشنل کالج چائینہ کے اشتراک سے ایسوسی ایٹ ڈپلومہ کلاس کی افتتاحی تقریب

جمعرات 18 اپریل 2024 15:10

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) بلتستان یونیورسٹی اور یونان ووکیشنل کالج چائینہ کے اشتراک سے ایسوسی ایٹ ڈپلومہ کلاس کی افتتاحی تقریب ، تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے مسٹر کن جیان پنگ نائب صدر، وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، کلاس ایڈ وائزر محترمہ لیو وینلی نے کہا کہ آپ نہ صرف بلتستان یونیورسٹی کے طالب علم ہیں بلکہ یونان ووکیشنل کالج آف لینڈ ریسورسز کے بھی طالب علم ہیں. آج کے دن تمام طالب علم اور ان کے خاندان مبارک کے مستحق ہیں کہ وہ ایک بین الاقوامی ڈپلوما پروگرام میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ اس پروگرام کے دوران آپ دونوں ممالک کے مابین ثقافتی سفیر کا کردار ادا کریں گے مقررین نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمارے طلبا بین الاقوامی نقطہ نظر رکھیں گے ، اور نئے ماحول اور ضروریات کو بہتر طور پر سمجھنے کی کوشش کریں گے .بلتستان یونیورسٹی اور یونان ووکیشنل کالج آف لینڈ اینڈ ریسورسز کے باہمی اشتراک سے جاری ایسوسی ایٹ ڈپلومہ کلاس کی افتتاحی تقریب سولہ اپریل کو یونان کالج چائنہ اور بلتستان یونیورسٹی حسین آباد کیمپس سے براہ راست منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

اس افتتاحی تقریب کا انعقاد جیالوجی اور منرلز سروے میں ایسوسی ایٹ ڈپلوما پروگرام کے آغاز کے بعد تمام طلبا کے یونان کالج میں رجسٹریشن مکمل ہونے پر کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں یونان ووکیشنل کالج کے نائب صدر ، ڈینز ، ڈائریکٹرز اور کلاس ایڈوائزر شریک ہوئے جبکہ بلتستان یونیورسٹی سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی و بیرونی روابط ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکر?، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر حاجی کریم خان، ڈائریکٹر اورِک ڈاکٹر شفقت حسین، ہیڈ این آر ایم ڈاکٹر غلام رضا، چائنیز ٹیچر میڈم حسین بانو اور دیگر سٹاف کے ساتھ اس پروگرام میں رجسٹر ڈ تمام طلبہ نے شرکت کی۔

تقریب میں استقبالیہ خطبہ دیتے ہوئے کن جیان پنگ نائب صدر نے کہا ’’آج، ہم 2024 کے اپنے پاکستانی طلبائ کو ایک سادہ انداز میں خوش آمدید کہنے کے لیے، موجود ہیں . پاکستان کے تمام طلبائ جیولوجیکل سروے اور منرل ایکسپلوریشن کے شعبے میں تعلیم حاصل کریں گی. مجھے امید ہے کہ آپ چینی زبان اور پیشہ ورانہ علم دونوں کو اچھی طرح سے سیکھ سکتے ہیں تاکہ آپ خود کو حقیقی بین الاقوامی صلاحیتوں میں تبدیل کر سکیں.انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے، مجھے امید ہے کہ آپ اپنے دل و دماغ کو کھول سکتے ہیں، سیکھ سکتے ہیں اور چینی اساتذہ سے مشورہ لے سکتے ہیں تاکہ جلد از جلد نئے سیکھنے کے کیریئر کو اپنانے کے لیے فعال طور پر کام کریں. دوئم، مجھے امید ہے کہ آپ چینی زبان، علم اور چینی ثقافت کو اچھی طرح سے سیکھنے کے لیے سخت مطالعہ کر سکتے ہیں تاکہ آپ خود کو بہترین بین الاقوامی طالب علم بنا سکیں. تیسرا، مجھے امید ہے کہ آپ پاکستان کی ثقافت کو چین میں متعارف کروا سکتے ہیں اور چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کا پل بن سکتے ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہا کہ ’’اس بین الاقوامی ڈپلومہ پرگرام کے تحت24 طلباء اب یونان کالج میں ارضیات اور معدنیاتی سروے میں ڈپلومہ پروگرام کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔

گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کے مسائل کے باوجود، اب ہمارے طلبائ کی توجہ سوشل میڈیا (واٹس ایپ، ایف بی، وغیرہ) سے تانگ چینی ویب سائٹ کے وسائل کی طرف پوری طرح مبذول کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان معدنیاتی وسائل سے مالا مال خطہ ہے ان وسائل سے فائدہ لینے کے لیے ان کا مطالعہ ضروری ہے اس پروگرام کی مدد سے ان وسائل کا مطالعہ کرنے میں مدد ملے گی قراقرم اور ہمالیہ کے طاقتور پہاڑ بے مثال جواہرات اور معدنیات کے وسائل سے مالا مال ہیں انہوں نے کہا کہ، ہماری یونیورسٹی لوگوں کے معاشی حالات کے ساتھ ساتھ قدرتی وسائل کی بے پناہ صلاحیت سے بھی واقف ہی.ہم چاہتے ہیں کی یہ قدرتی وسائل گلگت بلتستان کے باسیوں کے کام آئیں انہوں نے اس موقع پر رجسڑڈ ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ بلتستان کے طلبہ کو بین الاقوامی ادارے میں پڑھنے کا موقع مل رہا ہے اس پروگرام کی بدولت ترقی اور تحقیق کے نئے دروازے کھل جائیں گے ۔

یونان لینڈ اینڈ ووکیشنل کالج سے کلاس ایڈوائزر میڈیم لیو وینلی نے کہا ’’سب سے پہلے، مجھے پاکستانی کلاس کا کلاس ٹیچر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، اور میں آپ سب کو جلد ہی پڑھانے کے لیے بے تاب ہوں مجھے امید ہے کہ آپ اس ڈپلومہ کے دوران بہت کچھ سیکھ لیں گے اس تقریب میں ڈپلومہ کلاس کے طالب علم اطہر حسین رئیس نے چائنیز زبان میں طلبا کی نمائندگی کرتے ہوئے تقریر کی جس پر یونان کالج کے اساتذہ نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔

طالب علم نمائندے نے کہا ’’ اب جیسا کہ ہم یونان ایل اینڈ آر ووکیشنل کالج کے طالب علم کے طور پر رجسٹرڈ ہیں، ہم چین اور پاکستان، صوبہ یونان اور گلگت بلتستان میں دونوں اداروں کی نمائندگی کر رہے ہیں،ہم نہ صرف اپنی سرحدیں بانٹتے ہیں بلکہ شاہراہ ریشم اور شاہراہ خوبانی کے ذریعے اپنی ماضی کی تاریخ بھی بانٹتے ہیں.ہم کوشش کرینگے کہ پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنے حصے کا دیا جلائیں۔

ہمیں اپنی صلاحیتوں پر فخر ہے، اور اپنے وسائل پر اعتماد اور اپنے مشترکہ خوابوں کے ساتھ مستقبل کے معاشی منظرناموں کے لیے بھی چوکس ہیں. مشترکہ ڈپلومہ پروگرام کو ان خوابوں کی طرف پہلا قدم سمجھا جا سکتا ہی.‘‘تقاریر میں اس پروگرام کی کامیابی پر ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکر ? اور میڈم حسین بانو کی کاشوں کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔آن لائن تقریب کے بعدڈاکٹر ذاکر، ڈاکٹر حاجی کریم، ڈاکٹر غلام رضا اور میڈم حسین بانو نے طلبا کو مبارکباد دی اور اس شعبے کی اہمیت اور پروگرام کی افادیت سے آگاہ کیا۔