بھارت، ارب پتی جوڑے نے تمام دولت عطیہ کرکے رہبانیت اختیار کرلی
بھویش بھنڈاری کا تعلق گجرات کے شہر ہمت نگر سے ہے اور وہ کنسٹرکش کے شعبے سے وابستہ ہیں،رپورٹ
جمعرات 18 اپریل 2024 15:22
(جاری ہے)
بھویش بھنڈاری کا تعلق گجرات کے شہر ہمت نگر سے ہے اور وہ کنسٹرکش کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ارب پتی کاروباری شخص اور ان کی اہلیہ کی زندگی میں اس انقلابی تبدیلی کا سبب ان کے نوجوان بیٹے اور بیٹی بنے ہیں۔
دو سال قبل اس جوڑے کی انیس سالہ بیٹی اور سولہ سالہ بیٹے نے رہبانیت اختیار کرلی تھی، اور انہی کے اصرار پر بھویش اور ان کی اہلیہ نے بھی عام زندگی ترک کردینے کا مشکل فیصلہ کیا۔بھویش اور ان کی شریک حیات 22 اپریل کو باضابطہ طور پر رہبانیت اختیار کرلیں گے جس کے بعد وہ اپنے تمام رشتے داروں سے مکمل طور پر قطع تعلق کرلیں گے اور انہیں اپنے ساتھ کوئی بھی مادی شے رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، اس کے بعد وہ تازندگی برہنہ پا رہیں گے اور ان کا گزارہ لوگوں کی دی ہوئی خیرات پر ہوگا۔دیگر راہبوں کی طرح ان کے جسم پر صرف دو سفید کپڑے، ہاتھ میں کشکول اور ایک سفید جھاڑو ہوگا جسے وہ زمین پر بیٹھنے سے پہلے حشرات کو ہٹانے کے لیے استعمال کریں گے۔اپنی امارت کے لیے گجرات میں مشہور بھنڈاری خاندان کے دنیا کو تیاگ دینے کے فیصلے پر بہت سے لوگ حیران ہیں، تاہم اپنی تمام دولت عطیہ کرکے رہبانیت اختیار کرنے والا یہ پہلا خاندان نہیں ہے، اس سے قبل بھی ایسی کئی مثالیں موجود ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.