امریکہ ، برطانیہ میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پراحتجاج

لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر کے باہر ریلی،نیویارک میں جان جے کالج کے باہر احتجاجی مارچ

جمعرات 18 اپریل 2024 15:22

مقبوضہ غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) برطانیہ اور امریکا میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ بھی جاری ہے، برطانیہ میں سیکڑوں مظاہرین نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کے خلاف احتجاج کیا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ اور امریکا میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ بھی جاری ہے، برطانیہ میں سیکڑوں مظاہرین نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر کے باہر ریلی نکالی اور اپنی حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت اسرائیل کی حمایت بند کرے اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے دبا بڑھائے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔جبکہ امریکی ریاست نیویارک میں جان جے کالج کے طلبا نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مارچ کیا، احتجاجی طلبا نے غزہ جنگ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔