ضمنی انتخاب حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان 1 پر 21 اپریل کو ضمنی الیکشن ہونگے

جمعرات 18 اپریل 2024 15:51

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ضمنی انتخابات کی سیکورٹی پر تعینات عملہ کیلئے تریبتی ورکشاپ کا انعقاد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈیرہ انور خان، ڈی ایس پی سیکورٹی ڈیرہ سردار عالمگیر خان اور ڈی ایس پی کلاچی ملک انیس الحسن نے امروز اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں 21 اپریل کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 پر ضمنی الیکشن کیلئے سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور ذمہ داران سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا جس کے بعد تمام افسران و ذمہ داران کو الیکشن ڈیوٹی اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔ متعلقہ افراد کے علاوہ کسی غیر متعلقہ شخص کو داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی،پریزائیڈنگ آفیسر کو مجسٹریٹ کے اختیار حاصل ہوگی۔ الیکشن عملہ کے ساتھ سامان بحفاظت لایا اور پہنچایا جائے گا۔مزید ہدایات دی گئیں کہ کوئی شخص اسلحہ کے ساتھ پولنگ اسٹیشنز کے مین گیٹ یا اندر نہ چھوڑا جائے۔ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور ووٹر سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں گے۔ پولنگ عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔