غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ

جمعرات 18 اپریل 2024 15:51

غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام ..
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی بین احکومتی تنظیم یو این سی ٹی اے ڈی کی سیکرٹری جنرل ریبیکا گرینس پین نے ترقی پذیر ممالک پر بھاری قرضوں کو آسانی سے دستیاب اقدامات کے ذریعے کم کرنے کے لئے جرات مندانہ بین الاقوامی اقدامات کی اپیل کی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے رواں ہفتے ایک انٹرویو کے دوران غریب ممالک کو درپیش قرضوں کے بوجھ کا موازنہ خون کی ایسی منتقلی سے کیا جسے ضرورت مند کی بجائے اسے فراہم کیا جارہا ہے جسے اس کی ضرورت نہیں ہے۔

یو این سی ٹی اے ڈی نے ایک حالیہ رپورٹ میں کہا کہ 2022 میں ترقی پذیر ممالک نے اپنے بیرونی قرض خواہوں کو تازہ ادائیگیوں سے تقریباً 50 بلین ڈالر زیادہ ادا کئے جو وصولیوں سے زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

ریبیکا گرینس پین نے کہا کہ ہمیں جس چیز سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ مارکیٹیں قرض کے دبائو میں نہیں ہیں بلکہ لوگ قرضوں کے دبائو میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم قرض کے بحران میں ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک مشکلات سےدوچار ہیں۔ وہ ایسی صورتحال میں ہیں جہاں وہ اپنے ہاں انسانی ترقی، صحت اور تعلیم کے نظام کی بہتری پر ان کے اخراجات سے زیادہ قرضوں کی واپسی پر اخراجات کر رہے ہیں۔