جرمنی، روس کے لیے جاسوسی کے الزام پر 2 افراد گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 16:29

فرینکفرٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) جرمن پولیس نے روس کے لئے جاسوسی کرنے اور حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام پر 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے وفاقی استغاثہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ جرمن پولیس نے 2 جرمن ۔روسی شہریوں ڈائیٹر ایس اور الیگزینڈر جےکو غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے لیے سرگرم رہنے پر گزشتہ روز جنوب مشرقی ریاست باویریا کے علاقہ بیریوتھ سے گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے دونوں ملزمان کے گھروں اور کام کی جگہوں کی تلاشی لی ہے۔ استغاثہ کے مطابق مرکزی ملزم ڈائیٹر ایس کواس شک کی بنا پر گرفتار کیا گیا کہ وہ امریکی مسلح افواج کی تنصیبات سمیت دیگرحملوں کے لیے ممکنہ اہداف کی تلاش کر رہا تھا اور وہ اکتوبر 2023 سے روسی انٹیلی جنس سروسز سے منسلک ایک شخص کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کر رہا تھا جس میں تخریب کاری کی ممکنہ کارروائیاں شامل تھیں اور ان کارروائیوں کا مقصد خاص طور پرروسی جارحیت کے خلاف جرمنی کی جانب سے یوکرین کو فراہم کی جانے والی فوجی مدد کو کمزور کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :