بالاکوٹ،کیوائی کے مقام پر جیپ کھائی میں گرنے سے ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا

جمعرات 18 اپریل 2024 17:56

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) بالاکوٹ سے کاغان جانے والی جیپ کیوائی کے مقام پر کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسیکو1122کے مطابق جمعرات کے روز جیپ کیوائی کے مقام پر کھائی میں گرنے سے خالد نامی ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔حادثہ کی اطلاع پر ریسیکو1122کی ایمبولینس اورمیڈیکل ٹیم موقع پرپہنچ گئی اورڈرائیور کو کھائی سے نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد آر ایچ سی کیوائی منتقل کیاجہاں ڈاکٹروں نے زخمی کی حالت خطرہ سے باہر بتائی ہے۔

متعلقہ عنوان :