منشیات فراہم کرنے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کا فیصلہ

جمعرات 18 اپریل 2024 18:04

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) صوبائی حکومت اور محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں ضلع استور میں منشیات فروش اور استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر استور زید کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ناظم اعلیٰ پولیس استور عبد الصمد، ڈپٹی ڈاریکٹر محکمہ تعلیم عبد الباری، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ہمایوں عالم اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے نمایندے راجا محمد جان نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئےڈپٹی کمشنر استور زید نے کہا کہ منشیات ایک بُرائی اور لعنت ہے اور منشیات کے استعمال سے ہمارا معاشرہ تباہی کی جانب گامزن ہے،منشیات کے استعمال سے خصوصاً ہمارے نوجوان اور بچے متاثر ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ منشیات کے منفی پہلوں اور اس کے مضر اثرات کے حوالے سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے. تاکہ ہماری نوجوان نسل اس لعنت سے چھٹکارہ حاصل کریں اور ایک صحت مند معاشرے کی طرف گامزن ہوسکے. اس حوالے سے بہت جلد آگاہی مہم کا آغاز کیا جاۓ گا. اس حوالے سے سکولوں میں طلبا کو آگاہی دی جاۓ گی. ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ منشیات فروشی کے گھناونے دھندہ میں ملوث آفراد کی نشاندہی کے لیے پولیس کوخصوصی ٹاسک دیا گیا ہے اور بہت جلد ان تمام مکروہ چہروں کو بے نقاب کرکے نشان عبرت بنایا جائےگا ۔

\378

متعلقہ عنوان :