کراچی کے شہریوں سے چھینی یا چوری شدہ 18 گاڑیاں واپس مل گئیں

مختلف واقعات میں شہریوں سے چھینی یا چوری کی گئی تھیں اور متاثرہ شہری اپنی گاڑیاں واپس ملنے پر خوشی سے نہال ہو گئے

جمعرات 18 اپریل 2024 18:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں اور شہریوں سے نقدی، موبائل، گاڑیاں چھیننے کی وارداتیں عام ہیں تاہم اس حوالے سے ایک اچھی خبر بھی ہے۔کراچی کے شہریوں سے چھینی یا چوری شدہ 18 گاڑیاں واپس مل گئی ہیں اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے یہ تمام گاڑیاں 21 روز میں برآمد کی ہیں جنہیں ایس ایس پی عارف اسلم راو نے خود مالکان کے حوالے کیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل عارف اسلم راو کا کہنا ہے کہ جو گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں وہ مختلف واقعات میں شہریوں سے چھینی یا چوری کی گئی تھیں اور متاثرہ شہری اپنی گاڑیاں واپس ملنے پر خوشی سے نہال ہو گئے ہیں۔عارف راو نے مزید کہا کہ برآمد شدہ گاڑیوں میں کرولا، آلٹو، کلٹس اور مزدا ٹرک سمیت دیگر شامل ہیں جنہیں تین ہفتے کے دوران مختلف کارروائیوں میں برآمد کیا گیا اور اے وی ایل سی میں گاڑیوں کے تمام مالکان کو مدعو کر کے انہیں ان کی گاڑیاں واپس کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :