قصہ خوانی بازار کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی منصوبے کی تکمیل کےلئے کمشنر پشاور کا دورہ
جمعرات 18 اپریل 2024 18:23
(جاری ہے)
کمشنر پشاور ڈویژن اور صوبائی وزیر عوام اور تاجروں میں گھل مل گئے۔
انہوں نے عوام سے جاری منصوبے کے متعلق معلومات حاصل کی اور ان کے تحفظات دریافت کیے جبکہ عوامی مطالبات پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور عملے کو دیگر ضروری ہدایات جاری کیں۔ کمشنر پشاور ڈویژن اور صوبائی وزیر نے منصوبے کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور شفافیت برقرار رکھنے کے لئے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر موجود عوام اور تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ صوبائی وزیر جن کا حلقہ انتخاب میں قصہ خوانی بازار بھی آتا ہے کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے ان کے مطالبے پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ ہنگامی دورہ کیا گیا اور عوامی تکالیف کے پیش نظر منصوبے 15 مئی تک ہر صورت شفافیت سے اختتام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی منصوبے کے اختتام پر نہ صرف قصہ خوانی بازار کی تاریخی حیثیت اور عظمت رفتہ بحال ہوگئی بلکہ اس سے بازار کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ ساتھ روزگار میں بھی بہتری آئے گی عوام اور تاجروں کی بڑی تعداد نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود اور صوبائی وزیر مینہ خان آفریدی کے دورے، منصوبے پر کام کی رفتار میں مزید تیزی لانے اور عوام کے تحفظات پر احکامات جاری کرنے پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.