بار کونسل نے منفی مواد شیئر کرنے پر صوبائی مشیر اور پی ٹی آئی رہنماء مشعال اعظم ایڈووکیٹ کو 20 اپریل کو طلب کرلیا

جمعرات 18 اپریل 2024 18:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے سوشل میڈیا پر عدلیہ اور پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے خلاف منفی مواد شیئر کرنے پر صوبائی مشیر اور پی ٹی آئی رہنماء مشعال اعظم ایڈووکیٹ کو 20 اپریل کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

مشعال اعظم اور دو دیگر وکلاء نے سوشل میڈیا پر عدلیہ اور پشاور ہائیکورٹ بار کے خلاف منفی مواد شیئر کیا تھا، بار کونسل نے ہدایت کی کہ مشعال اعظم ایڈوکیٹ اپنی وضاحت کے لیے 20 اپریل کو کمیٹی کے سامنے پیش ہوں۔

بار کونسل کے مطابق ایک وکیل بار کونسل کے سامنے پیش ہوا اور تحریری معافی نامہ بھی جمع کیا تاہم مشعال اعظم ایڈووکیٹ اور ساتھی وکیل پیش نہیں ہوئیں۔بار کونسل نے یکم جنوری کو مشعال اعظم کا وکالت لائسنس منسوخ کیا تھا اور معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو ارسال کردیا تھا، جس پر ڈسپلنری کمیٹی نے کارروائی شروع کرتے ہوئے مشعال اعظم کو نوٹس جاری کرکے 20 اپریل کو طلب کرلیا۔خیبرپختونخوا بار کونسل کا کہنا ہے کہ مشعال اعظم کی وکالت کا لائسنس تاحال معطل ہے۔