مہنگی روٹی اور نان بیچنے پر 13افراد موقع سے گرفتار، پوائنٹس سیل
بلال یاسین کا روٹی نان کی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے ٹیمپل روڈ، کریم پارک اور ٹھوکر کے علاقوں میں چھاپے کسی بھی علاقے میں مہنگی روٹی اور نان کی فروخت قابلِ قبول نہیں‘100فیصد عملدرآمد تک آپریشن جاری رہیگا‘ وزیر خوراک
جمعرات 18 اپریل 2024 19:44
(جاری ہے)
بلال یاسین نے کہا کہ قیمتوں میں کمی سے قبل متعلقہ محکموں نے مکمل ورکنگ کی تھی اور کسی کے نقصان کی بجائے اس قیمت میں عوام کا فائدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے اور عوام کو سستی روٹی فراہم کر کے ہی دم لیں گے۔ بلال یاسین نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کا فائدہ مڈل مین کی بجائے عوام کو پہنچنا چاہیے یہی ہمارا مشن ہے۔ وزیر خوراک نے کہا کہ صبح شام فیلڈ میں نکل رہے ہیں اور 80فیصد علاقوں میں سستی روٹی اور نان دستیاب ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ 100فیصد عملدرآمد تک آپریشن جاری رہے گا۔ تاریخ میں پہلی بار آٹے کے تھیلے پر یکمشت 500روپے کمی کی گئی ہے۔ وزیر خوراک پنجاب نے کہا کہ بازاروں میں واضح طور پر پرائس لسٹ آویزاں کروا رہے ہیں تاکہ عوام آگاہ رہیں اور کہیں بھی خلاف ورزی پر انتظامیہ کو مطلع کریں۔ بلال یاسین نے کہا کہ کسی پر جبر نہیں کر رہے بلکہ حکومت کا مشن عام آدمی کو ریلیف دینا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت روٹی نان بیچنے والے محنت کشوں کے خلاف نہیں ہے اور ان کو ساتھ بٹھا کر تمام اعدادوشمار شئیر کیے ہیں۔ روٹی کی نوٹیفائیڈ قیمت پر فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اور اسے ہر حال میں ادا کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.