چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی ملاقات

جمعرات 18 اپریل 2024 19:44

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایوان بالا میں ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے بہترین قانون سازی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام ساتھیوں کو ساتھ کے کر چلیں گے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون اور احسن طریقے سے ایوان بالا کوچلانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ملاقات میں بلوچستان کو درپیش مسائل کے حل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔