سانحہ9 مئی :عمر ایوب ،شبلی فراز ،بابر اعوان سمیت دیگر کی 12 مئی تک عبوری ضمانت منظور

جمعرات 18 اپریل 2024 20:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) سا نح9مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے مرکزی راہنمائوں عمر ایوب‘ شبلی فراز‘ بابر اعوان‘ فرخندہ کوکب سمیت دیگر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ، 12مئی تک عبو ری ضما نت منظور، ملزمان کو دوبارہ مقررہ تاریخ پر پیش ہونے کا حکم،آن لا ئن کے مطا بق سا نح9مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے مرکزی راہنمائوں وقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان‘ شبلی فراز‘ بابر اعوان‘ فرخندہ کوکب‘ سابق ایم پی اے رائے فردوس سمیت دیگر اپنے وکلا ء کے ہمرا ہ سا نح 9مئی کے مقدما ت میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہو ئیں ، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سا نح9مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے مرکزی راہنمائوں کی 12مئی تک عبو ری ضما نت منظو ر کر لی ، عدالت نے ملزمان کو دوبارہ مقررہ تاریخ پر پیش ہونے کا حکم دے دیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،علا وہ ازیں سا نح 9مئی 2023ء میں پی ٹی آئی کی طرف سے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور ملک میں افراتفری پھیلانے کے الزام میں فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی اور مقامی رہنمائوں‘ کارکنوں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے ۔