ہیلتھ پروفیشنل الائونس ڈبل اور تمام ٹیچنگ سٹاف کو ٹیچنگ الاؤنس دیا جائے، ترجمان بلوچستان نرسنگ فیڈریشن

جمعرات 18 اپریل 2024 20:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) کوئٹہ بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں نرسز کی کمی کو پورا کیا جائے۔ ترجمان بلوچستان نرسنگ فیڈریشن نے اپنے بیان میں صوبائی محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے اور چیف سیکریٹری بلوچستان۔نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے صوبہ بلوچستان میں نرسز کی تعداد میں صوبے کی بڑھتی ھوئی آبادی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔

کام کا بوجھ شعبہ صحت میں سب سے ذیادہ نرسز پر ہی.اور کمیشن پاس کرنے والی نرسز کو فوری تعیناتی کے احکامات صادر کئے جائیں۔

(جاری ہے)

نرسز کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں.نرسز کے لئے کوئی رہائشی سہولیات دستیاب نہیں ہیں 1960 میں تعمیر کی گئی نرسنگ ہاسٹل کی عمارت خستہ حالت میں ہی.انکی چھتوں کا پلستر گرچکاہے۔برسات کے دوران چھتوں سے پانی ٹپکتا ہے۔ہائی رسک ڈیوٹی اور اپنی جان خطرمیں ڈالکر گانگو جیسے مریضوں پر اور ایم ڈی آر جیسے مریضوں پر ڈیوٹی کرتے ہوئے ہماری نرسز بھی بیماری میں مبتلا ہوجاتی ہیں مگر اسکے باوجود بھی نرسز کو ہائی رسک الاؤنس نہیں دیا جارہا موجودہ مہنگائی کے مقابلے میں نرسز سٹوڈنٹ کا ماہانہ وظیفہ 20 ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 35 ہزار کیا جائے۔