21 حلقوں میں ضمنی الیکشن ،ای ایم ایس کے استعمال کی تیاری مکمل

قومی اسمبلی کے آر او کو چار جبکہ صوبائی اسمبلی کے آر او کو تین لیپ ٹاپ فراہم کر دیئے گئے

جمعرات 18 اپریل 2024 20:24

21 حلقوں میں ضمنی الیکشن ،ای ایم ایس کے استعمال کی تیاری مکمل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں 21 حلقوں کے ضمنی انتخابات کا معاملے پر ای ایم ایس کے استعمال کی تیاری بھی مکمل کرلی ،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب قومی اسمبلی کے آر او کو چار جبکہ صوبائی اسمبلی کے آر او کو تین لیپ ٹاپ فراہم کر دیئے گئے،ریٹرنگ افسران کی جانب سے ای ایم ایس سسٹم کی مدد سے فارم 31 ,32 اور 33 کو مرتب کر لیا گیا،21حلقوں میں ڈی ایس ایل اور وائرلیس سسٹم فراہم کر دیا گیا ،ضمنی انتخابات میں ای ایم ایس میں آن لائن رپورٹنگ میکرنزم کو مزید بہتر بنایا گیا ، 21حلقوں کے لیے 4 ہزار 500 سے زائد انتخابی عملے کی ٹریننگ جاری ہے، الیکشن کمیشن کے افسران ضمنی انتخابات کا حصہ بننے والے انتخابی عملے کی ٹریننگ کروا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ملک بھر میں 21 اپریل کو 21 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔