مانجھی پور،نادرا آفس کا قیام عمل میں نہیں لایا جا سکا

جمعرات 18 اپریل 2024 20:26

مانجھی پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) مانجھی پورنادرا حکام کی بے حسی بلڈنگ تیار ہونے کے باوجود تاحال تحصیل مانجھی پور میں نادرا آفس کا قیام عمل میں نہیں لایا جا سکا یہاں کی عوام خواتین و حضرات خاص کر ضیف العمر افراد شدید گرمی اوسردی میں دیگر شہروں میں جانے پر مجبور ڈی جی نادرا و دیگر ارباب اختیار نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق تحصیل مانجھی پور میں نادرا آفس کے لئے جگہ کی فراہمی اور رینٹ پر ان کی مرضی کے مطابق بلڈنگ بھی یہاں کے لوگوں نے فراہم کی مگر تاحال نادرا آفس یہاں فعال نہ ہوسکا یہاں کی عوام صحبت پور. ڈیرہ اللہ یار اور دیگر شہروں میں جانے پر مجبور خواتین کو خاص طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے فنگر پرنٹس ویریفکیشن, بچوں کے ب فارم بنانے اور عمر رسیدہ افراد کی تاریخ تنسیخ جیسے مسائل کے لئے گھنٹوں کا سفر طے کر کے دیگر شہروں کو جانا پڑتا ہے رش ہونے کی وجہ اور موسمی حالات میں کئی بزرگ شہریوں کی حالت غیر ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں, تحصیل مانجھی اور گردونواح کی عوام نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مانجھی پور میں نادرا آفس کو فنکشنل بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :