متروکہ وقف املاک بورڈ کی 40ارب مالیت کی ٹرسٹ اراضی واگزار

جمعرات 18 اپریل 2024 20:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کی 40ارب مالیت کی ٹرسٹ اراضی واگزار کروائی گئیں ہیں۔جبکہ بقایا جات کی مد میں 2۔ ارب روپے کی کیش ریکوری کی گئی۔ یہ باتیں سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کیے گئے ون مین کمیشن (OMC) کے سربراہ شعیب سڈل نے متروکہ وقف املاک بورڈ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر چیئرمین بورڈ ارشد فرید خان،سیکرٹری بورڈ فرید اقبال، قانونی مشیر حافظ احسان کھوکھر،ڈائریکٹر FIAثاقب سلطان،عدیل احمدCA،رجسٹرار فیاض احمد،عظمی شہزادی کے علاوہ FIA، فیڈرل آڈٹ و بورڈ افسران نے شرکت کی۔شعیب سڈل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام اراضیات ور تاریخی ورثہ کی حفاظت کے لیے تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں جا رہی ہیں FIAاور پولیس کی سپورٹ سے کمیشن نے اپنے مطلوبہ ٹاگٹ مکمل کیے ہیں جبکہ موثر کاروائی کے لیے سپارکو سمیت جدید ٹیکنالوجی سے ہمیں مدد ملی ہے،اور ٹرسٹ بورڈ کی آمدن میں مزید اضافہ اور FIAکے تعاون سے قیمتی پراپرٹی واگزار کروانے کے لیے بھی بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین بورڈ ارشد فرید خان نے کہا کہ گوجرانولہ میں سمادھی کا قبضہ حال کر کے اسے بحال کیا جا رہا ہے۔سیکرٹری بورڈفرید اقبال نے ننکانہ صاحب اور سچا سودا میں قبضہ گروپوں کے خلا ف کی جانے والی کاروائیوں کے بارے میں میڈیا کے نمائندوں کو آگاہ کیا انکا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بورڈ کے احکامات کے مطابق ملک بھر میں قبضہ گرپوں کے خلاف کاروائیوں میں میزید بہتری لانے کے لیے خصوصی اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جو کارکردگی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرتا ہے۔

بورڈ ترجمان کے مطابق چیئرمین OMCنے سیکرٹری بورڈ و دیگر افسران کے ہمراہ تاریخی جین مندر اور بالمیکی مندر نیلا گمنبد کے علاوہ گورو دوارہ ڈیرہ صاحب کا بھی دورہ کیااور ٹرسٹ بورڈ کی جانب مندراور گورو دواروں میں کیے گئے انتظامات کو سراہا۔