مودی سرکار کی متعارف کرائی گئی اگنی پتھ سکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید

مودی نے اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے بھارت کے عسکری ادارے کو بھی نہ بخشا

جمعرات 18 اپریل 2024 20:35

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) مودی سرکار کی متعارف کرائی گئی اگنی پتھ سکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید، مودی نے اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے بھارت کے عسکری ادارے کو بھی نہ بخشا، اپنے مذموم سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے مودی سرکار فوج اور اس کے لئے مختص وسائل پر بھی قابض ہو گئی۔

(جاری ہے)

اہم ملکی ادارں کے علاوہ بھارتی عسکری ادارہ بھی مودی سرکار کے نشانے پر آگیا، کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار کی جانب سے بھارتی فوج کیلئے متعارف کرائی گئی اگنی پتھ سکیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی کی جانب سے اگنی پتھ سکیم زبردستی مسلط کی گئی، مسلح افواج میں بھرتی ہونے کیلئے اگنی پتھ سکیم ان بہادر نوجوانوں کی توہین ہے جو ملک کے دفاع کا خواب دیکھتے ہیں، ایکس پر اگنی پتھ سکیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ بھارتی فوج نہیں بلکہ مودی سرکار کا گھٹیا منصوبہ ہے، گانگریس رہنماو?ں نے اس سکیم کی سختی سے مخالف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بنتے ہی کانگریس اگنی پتھ سکیم کو ختم کرتے ہوئے افواج کو معاشی سماجی تحفظ کی ضمانت دے گی، گزشتہ ماہ بھی راہول گاندھی نے اگنی پتھ سکیم کی مخالفت کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ فوجیوں کی پنشن کیلئے مختص رقم اڈانی ڈیفنس کو جاتی ہے، اڈانی گروپ اگنی پتھ کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم سے امریکی اور اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرے گا۔