سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور ایچ ای ایس ایس اے کے مشترکہ تعاون سے طلبہ کی ذہنی صحت و بہبود کیلئے آگہی پروگرام شروع

جمعرات 18 اپریل 2024 21:59

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور ایچ ای ایس ایس اے کے مشترکہ تعاون سے طلبہ کی ذہنی صحت و بہبود کیلئے آگہی پروگرام شروع کیا گیا ہے، یونیورسٹی میں اساتذہ اور طلبہ سے منسلک ذمہ داراں سے آن لائن سروے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے سروے فارم تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یوایس ایڈ کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سسٹم اسٹریتھننگ ایکٹیوٹی (ایچ ای ایس ایس اے) کی زیر معاونت، سندھ زرعی یونیورسٹی میں مختلف معاملات اور مشکلات کی وجہ سے طلبہ کی ذہنی صحت کی بہتری و بحالی اور بہبود میں معاونت اور مشاورت کیلئے طلبہ میں آگہی کیلئے سروے شروع کیا گیا ہے جبکہ اساتذہ اور طلبہ سے منسلک دفتر اور متعلقہ عملہ بھی اس مہم کا حصہ ہوگا، اس ضمن میں وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری کی ہدایات پر وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں جامعہ کی مختلف کلیات کے کوآرڈینیٹرز کا اجلاس ہوا، جس میں اس ضمن میں کمیٹی کے ڈاکٹر فیصل انصاری، ڈاکٹر محمود الحسن مغل اور سید نعمان شاہ کی جانب سے کوآرڈینیٹرز کو آگہی دی گئی اور تمام کوآرڈینیٹرز میں سروے فارم ور اس کا آن لائن لنک تقسیم کیا گیا ، طلبہ سے آن لائن اندراج کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے اس ضمن میں کمیٹی اور کوآرڈینیٹرز کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس میں ڈاکٹر محمد اسماعیل کمبھر، ڈاکٹر خادم حسین وگن، ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ، ڈاکٹر غلام مجتبیٰ خشک، ڈاکٹر بخت النساء منگن، ڈاکٹر ذوالفقار مہر، ڈاکٹر منیر احمد، امان اللہ تنیوِ، اصغر علی راجپر، گل شیر لوچی اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :