Live Updates

لاہور کے صحافیوں کیلئے جلد فیز ٹو لا رہے ہیں،ہماری ڈکشنری میں فیورٹ ازم نہیں، عظمی بخاری

جمعرات 18 اپریل 2024 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہا ہے کہ لاہور کے صحافیوں کیلئے جلد فیز ٹو لا رہے ہیں،ہماری ڈکشنری میں فیورٹ ازم نہیں۔جمعرات کے روز جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور پریس کلب سوسائٹی میرے دل کے قریب ہے، محمدشہباز شریف جب اس سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کررہے تھے تب میں بطور پارلیمانی سیکرٹری کام کررہی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اس سوسائٹی کو جہاں چھوڑ کر گئے تھے ،یہ اس سے دس سال پیچھے چلے گئی ہے،پانی کے مسائل کے حوالے سے واسا سے بات ہوئی ہے، لیسکو کے جو مسائل ہیں، اس پر بھی بات ہوئی ہے،سوسائٹی میں صحافیوں کیلئے پارک بننے چاہئیں۔ عظمی بخاری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے دروازے آپ کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کینال کی کراسنگ کا ایشو ہے، اس کا پی سی ون کروایا جائے گا، برج بننے سے صحافی کالونی کے ساتھ دوسری سوسائٹیز کے مسائل بھی حل ہونگے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات