کوئی پسند نہ پسند نہیں ، صحافیوں کوجلد برابری کی بنیاد پرپلاٹ مہیا کئے جائیں گے‘عظمیٰ بخاری
صحافی کالونی فیزٹو کے حوالے سے کام جاری ہے ، جوبھی حقدار ہے اسے چھت ملے گی‘وزیر اطلاعات پنجاب
جمعرات 18 اپریل 2024 22:04
(جاری ہے)
عظمی زاہد بخاری نے صحافی کالونی میں درپیش مسائل کے حل کے لئے یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ صحافی کالونی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پی جے ایف کا بورڈ آف گورنرز جلد تشکیل دیا جائے گا، صحافی کالونی کے انتقال کی بحالی کے لئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے رابطہ کیا گیا ہے اور ایس ایم بی آر انتقال کی بحالی کے لئے آئندہ چند روز میں اپنی مفصل رپورٹ پیش کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ صحافی کالونی میں ناجائز قابضین کے خلاف موثر حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے ، صحافیوں کے پلاٹوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پی جے ایچ ایف بورڈ کی تشکیل کے بعد ایف بلاک کے ترقیاتی کام بھی ترجیحی بنیادوں پرمکمل کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ صحافی کالونی کے کمرشل ایریا میں تعمیراتی کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ بی بلاک کے پارکس کو سالانہ ترقیاتی منصوبے میں شامل کرنے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صحافی کالونی میں بجلی کے مسائل کے حل کے لئے لیسکو حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔انہوں نے صحافی کالونی میں صحافیوں کی کثیر تعداد میں رہائش کے باوجود پانی کی فراہمی میں کمی اور سیوریج کی مسنگ لائنزپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر ایم ڈی واسا سے فون پر بات کرتے ہوئے پانی کی سپلائی اور سیوریج کی مسنگ لائنز مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے صحافی کالونی کے باہر مین روڈپر یوٹرن بنانے کی ہدایت بھی کی اور صحافی کالونی میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کو وزیراعلی کے سڑکوں کے تعمیراتی منصوبے میں شامل کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمی زاہد بخاری نے کہاکہ صحافی کالونی فیز ٹو کے حوالے سے کام جاری ہے ہمارے ہاں کوئی پسند ناپسند نہیں۔جو بھی حقدار ہے اسے چھت ملے گی اور صحافیوں کو جلد برابری کی بنیاد پر پلاٹ مہیاکئے جائیں گے۔ان کاکہناتھاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صحافی دوست ہیں اور وہ وزیراعلی کی ٹیم ممبر اور وزیراطلاعات ہونے کی حیثیت سے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گی۔انہوں نے صحافی کالونی میں قائم تنورکابھی دورہ کیا اور تنور پر حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں پر روٹی ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہاکہ عظمی زاہد بخاری ہماری صحافی برادری کا حصہ ہیں، امید ہے موجودہ حکومت صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔صوبائی وزیراطلاعات کے صحافی کالونی کے دورے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرانے پر صدرارشد انصاری نے ان کا شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.