سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی

جمعرات 18 اپریل 2024 22:07

سینیٹر اعظم خان سواتی  کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد ارشد محمود جسرا کی عدالت نے سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے کوئی عدالت پیش نہ ہوا جبکہ عدالتی بیلف نے عدالت کی معاملے میں معاونت کی۔ سہیل خان سواتی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئےاور درخواست واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے بروقت اپنا کردار ادا کیا ، عدالت نے درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :