قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر آٹھ بینکوں کو 75کروڑ روپے کے جرمانے

جن بینکوں پر جرمانے کیے گئے ان میں میزان ، حبیب ، بینک الحبیب، الفلاح، حبیب میٹروپولیٹن بینک شامل ہیں مسلم کمرشل ، ایم سی بی اسلامک ، بینک آف خیبر بھی شامل،بینک الفلاح کو سب سے زیادہ 18کروڑ 76لاکھ 52ہزار کا جرمانہ

جمعرات 18 اپریل 2024 20:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) اسٹیٹ بینک نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ملک کے آٹھ بینکوں پر تقریباً 75کروڑ روپے کے جرمانے کردئیے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے رواں سال 31 مارچ کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران مرکزی بینک کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر آٹھ مرکزی بینکوں پر 74کروڑ 75لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے ۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک نے جن بینکوں پر جرمانے کیے ہیں ان میں میزان بینک، حبیب بینک، بینک الحبیب، بینک الفلاح، حبیب میٹروپولیٹن، مسلم کمرشل بینک، ایم سی بی اسلامک بینک، بینک آف خیبر شامل ہیں۔

سب سے زیادہ 18کروڑ 76لاکھ 52ہزار روپے کا جرمانہ بینک الفلاح پر کیا گیا جبکہ حبیب بینک پر 14 کروڑ 33لاکھ 76ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔اسی طرح بینک الحبیب پر 11کروڑ 72لاکھ، میزان بینک پر 10کروڑ 62لاکھ، حبیب میٹرو پولیٹن پر 7کروڑ 9 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔اس کے علاوہ مسلم کمرشل بینک پر پر 5کروڑ 29لاکھ، ایم سی بی اسلامک بینک پر 3کروڑ 85لاکھ جبکہ بینک آف خیبر پر 3کروڑ 7لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :