ساہیوال، ڈاکو کمپنی ملازم، کلرک ودیگر سے نقدی ،موٹر سائیکل،موبائل لوٹ کر فرار

جمعرات 18 اپریل 2024 20:15

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ڈاکو کمپنی ملازم ، سرکاری کلرک، زمینداروں، کنڈیکٹر باپ بیٹے اور دوکانداروں سے 6لاکھ38ہزار روپے نقدی، 3موٹر سائیکل اور5موبائل چھین کر لے گئے۔ڈاکو اسلحہ کے زور پر سٹیڈیم چوک میں پرائیوٹ کمپنی ملازم علی رضا سے ڈھائی لاکھ روپے نقدی اور موبائل، پاک پتن روڈ غلہ منڈی چوک میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کے سینئر کلرک محمد ندیم سی56ہزار روپے نقدی اور موبائل، مشن چوک میں دوکاندار محمد ارشاد سے 70ہزار روپے نقدی اور ایک لاکھ30ہزار روپے کی بیٹریاں وغیرہ، چک138نو ایل سے زمیندار ارشد محمود سے موٹر سائیکل بلا نمبری، نقدی44ہزار550روپے اور موبائل، چک37بارہ ایل کے قریب تین راہ گیروں محمد ندیم، محمد شہباز اور علی حیدر سی25ہزار روپے نقدی، اڈہ کھوئی 174نو ایل کے قریب 5زمیندار محمد اسماعیل ڈوگر سے موٹر سائیکل نمبر8312اے جے زیڈ، نقدی9ہزار روپے اور موبائل، چک12چودہ ایل کے قریب زمیندار مختار احمد سے 12ہزار روپے نقدی، چک14چودہ ایل کے قریب باپ بس کنڈیکٹر ظہیر عباس اور اس کے بیٹے محمد شہزاد سی42ہزار روپے نقدی، موٹر سائیکل نمبر8972اے ایم ٹی چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سٹی، فتح شیر، غلہ منڈی، ڈیرہ رحیم، غازی آباد، صدر چیچہ وطنی اور کسووال نے 8مقدمات397, 382, 392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔