پتوکی، ملزمان16اور22سالہ لڑکیوں کو اغواء کرکے فرار ،مقدمات درج

جمعرات 18 اپریل 2024 20:15

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ملزمان16سالہ،22سالہ دو لڑکیوں کو اغوا کرکے فرار ہوگئے پولیس الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سرکل پتوکی کے علاقوں میں لڑکیوں کے اغوا کے دو واقعات رپورٹ ہوئے تھانہ ستی پتوکی کے علاقہ بکر منڈی کے رہائشی اشفاق احمدکے گھر رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب نامعلوم اشخاص نے گھر کے دروازہ پر دستک دی لڑکی دروازہ کھولنے گئی جو واپس نہ آئی جسے گھر کے دروازہ سے چار کس نامعلوم کار سوار ملزمان اغوا کرکے فرار ہوگئے تھانہ ستی پتوکی پولیس نے مغویہ کے والد اشفاق احمد کی مدعیت میں 4 کس نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرلیااور تلاش شروع کردی ۔

دریں اثناء دیناناتھ کے رہائشی جاوید کی 16سالہ بیٹی نیہا بی بی گھر سے کھانا لیکر ارشد کے بھٹہ پر جارہی تھی دیناناتھ قبرستان کے قریب سے 3کس ملزمان 16سالہ لڑکی کو اغوا کرکے رکشہ میں بٹھاکرفرار ہوگئے تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے مغویہ کے والد جاوید کی مدعیت میں ملزم امجدمعہ دو کس نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :