وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی کسٹمز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی مذمت

جمعرات 18 اپریل 2024 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ڈی آئی خان کے علاقہ درابن میں کسٹمز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں چارکسٹمز اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے پولیس حکام کو واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔