mگرانفروشی پر مزید 28 نانبائی گرفتار ‘ جیل بھیج دیا گیا

ق*سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنیوالوں کیساتھ رعایت نہیں کی جائیگی ‘ جمشید آفریدی

جمعرات 18 اپریل 2024 21:00

,پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) محکمہ خوراک نے گرانفروشی پر مزید 28 نانبائیوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ اور کمال احمد نے دلہ ذاک روڈ ‘ چمکنی ‘ نوتھیہ ‘ کوٹلہ محسن خان ‘ لنڈی ارباب اور دیگر علاقوں میں نانبائی کی دکانوں میں روٹی کا وزن چیک کیا اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 28 نانبائیوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نانبائی اپنا قبلہ درست کریں اور حکومتی نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کی خاطر آٹے کی قیمتوں میں واضح کمی کی گئی ہے اس کے باوجود مہنگے داموں روٹی کی فروخت کسی صورت قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں اور اس سلسلے میں کسی کیساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے ۔

متعلقہ عنوان :