راولپنڈی میں امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ اور انتظامات کو مزید مؤثر اور جامع بنایا گیا ہے۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی
جمعرات 18 اپریل 2024 21:00
(جاری ہے)
نقل کے خلاف زیرو ٹارلینس پالیسی اپنائی گئی ہے۔
بوٹی مافیا کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا گیا ہے۔ نقل کرنا اور کروانا جرم ہے۔ پنجاب یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مال پریکٹس1950ء (Amendment Ordinance) اور ”The Prevention of Electronic Crimes Act 2016“ کے تحت سوالیہ پرچہ کی تصویر بنانا شیئر کرنا سنگین جرم ہے اور کسی اُمیدوار کی جگہ امتحان دینا Impersonation/ تلبیس شخصی کے زمرے میں آتا ہے۔ جس کی سزا تین ماہ قید پچاس ہزار روپے جرمانہ ہے۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ نے مزید کہا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی دائریکٹر کالجز، سی۔ ای۔ اوز ایجوکیشن اور ضلع انتظامیہ بورڈ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر امتحان انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ2024ء کے امتحانی مراکز کا روزانہ کی بنیاد پر دورہ کریں گے اور اپنی رپورٹ بورڈ کو بھجوائیں گے۔ ان رپورٹس کی روشنی میں امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ اور انتظامات کو مزید مؤثر اور جامع بنائیں گے۔ تمام امتحانی عملے کی فہرستیں بشمول ڈسٹریبوٹر انسپکٹر، ریزیڈنٹ انسپکٹر، موبائل انسپکٹر، سپرنٹنڈنٹ مرکز، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مرکزاور نگران شامل ہیں انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ شیئر کر لی گئی ہیں۔ اسپیشل برانچ تمام امتحانی مراکز کی خفیہ نگرانی بھی کریں گی اور اپنی رپورٹ بورڈ کو ارسال کریں گی۔انہوں نے مذید کہا کہ شاملِ امتحان اُمیدواران کو بہترین امتحانی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی کے ساتھ مل تمام انتظامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.