پی ایف ایف نے آئندہ ہفتے ہونے والا چیلنج کپ فٹبال لاہور سے اسلام آباد منتقل کردیا

جمعرات 18 اپریل 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے آئندہ ہفتے ہونیوالا چیلنج کپ فٹبال لاہور سے اسلام آباد منتقل کردیا ہے، ایونٹ کیلئے تین وینیوز کو فائنل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایف ایف چیلنج کپ کا دوسرا راونڈ طویل تاخیر کے بعد یکم مئی سے شروع ہونا ہے، پی ایف ایف نے ایونٹ پہلے لاہور میں کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن پنجاب سپورٹس بورڈ نے پی ایف ایف کو ایونٹ کیلئے گراونڈ دینے سے انکار کردیا۔

اب پی ایف ایف نے میچز اسلام آباد شفٹ کردیے جس کیلئے تین وینیوز فائنل کرلئے ہیں۔ مقابلے مہران گراونڈ، پی ایس بی فٹبال پچ اور جناح اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ جناح اسٹیدیم میں صرف ناک آوٹ راونڈ کے میچز ہوں گے۔ دوسری جانب کراچی میں اپریل کے آخر میں ہونیوالی فٹسال چیمپئن شپ کیلئے مردوں کی 24 اور خواتین کی 6 ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔