Live Updates

آصف زرداری غیر قانونی صدر ہیں، ان کے پاس مکمل نمائندگی ہی نہیں،بیرسٹر گوہر

ہم رول آف لا ء پر یقین کرتے ہیں، سب کیسز کا سامنا کریں گے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو مارنے کی کوشش کی جارہی ہے، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 18 اپریل 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری غیر قانونی صدر ہیں، ان کے پاس مکمل نمائندگی ہی نہیں،ہم رول آف لا ء پر یقین کرتے ہیں، سب کیسز کا سامنا کریں گے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو مارنے کی کوشش کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آصف علی زرداری غیر قانونی صدر ہیں، ہم انہیں صدر نہیں مانتے، ان کے پاس تو مکمل نمائندگی ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر تو کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیتا، صدر پورے ملک کے ا تحاد کی نمائندگی کرتا ہے تو اسے سیاسی دفاتر چھوڑنے ہوتے ہیں،زرداری تو اب تک پارٹی چیئرمین ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیا کبھی عارف علوی کسی سیاسی سرگرمی میں گئی ،صدر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کا کام کر رہاہے اس لئے ہم احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم رول آف لا ء پر یقین کرتے ہیں، سب کیسز کا سامنا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں ہم نے زرداری کو 21توپوں کے احتجاج کی سلامی پیش کی، ہم نے زرداری کو مجبور کیا کہ انہوں نے اپنی تقریر ادھوری چھوڑدی، یہ لوگ عہدے بانٹتے ہیں، آئین اور قانون کے دائرے میں اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کی جگہ شیشے لگا دیے گئے ہیں، آج بھی بانی پی ٹی آئی کو زہر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، بشری بی بی کو بھی مارنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات