Live Updates

عمر ایوب کا بشری بی بی کا چیک اپ شوکت خانم کے ڈاکٹر سے کرانے کا مطالبہ

قومی اسمبلی کے مشترکہ سیشن میں سب نے غیر قانونی صدر کا خطاب سنا،پی ٹی آئی میں کسی قسم کی گروپنگ نہیں ہے، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 18 اپریل 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) رہنماء پی ٹی آئی عمر ایوب نے بشری بی بی کا چیک اپ شوکت خانم کے ڈاکٹر سے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے مشترکہ سیشن میں سب نے غیر قانونی صدر کا خطاب سنا،پی ٹی آئی میں کسی قسم کی گروپنگ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ آرٹیکل 41کے تحت صدر جمہوریہ کی نمائندگی کرتا ہے، آصف زرداری نے بحیثیت چیئرمین پیپلز پارٹی سے استعفیٰ نہیں دیا، آج یہاں ایک غیر قانونی صدر کا خطاب سب نے سنا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بحیثیت اپوزیشن لیڈر پوائنٹ اٹھانے کی کوشش کی، قانون ہے کہ جس وقت بھی اپوزیشن لیڈر اٹھے گا اسے فلور دیا جاتا ہے، اس ایوان میں قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کسی قسم کی گروپنگ نہیں ہے، پی ٹی آئی میں ایک ہی گروپ ہے اور وہ بانی پی ٹی آئی کا ہے، بشری بی بی کا چیک اپ شوکت خانم کے ڈاکٹر سے ہونا چاہیے، حکومت بشری بی بی کا چیک اپ پمز کے ڈاکٹرز سے کروائے گی۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات