شیر افضل نے رجیم چینج سے متعلق اپنے الزام کو ذاتی رائے قرار دے دیا

ٹی وی انٹرویو میں میرا بیان ذاتی رائے تھی، میں بھی انسان ہیں، اپنی رائے دے سکتا ہوں، رہنماء پی ٹی آئی

جمعرات 18 اپریل 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے رجیم چینج سے متعلق سعودی عرب پر اپنے الزام کو ذاتی رائے قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے رجیم چینج سے متعلق سعودی عرب پر اپنے الزام کو ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی انٹرویو میں میرا بیان ذاتی رائے تھی، میں بھی انسان ہیں، اپنی رائے دے سکتا ہوں۔