ش* سینیٹر عرفان صدیقی سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر نامزد

جمعرات 18 اپریل 2024 21:15

1اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کے مرکزی راہنما، ممتاز دانشور، شاعر اور ماہر تعلیم سینیٹر عرفان صدیقی کو سینٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعرات کو چئیرمین سینٹ سید یوسف رضاگیلانی کو باضابطہ خط تحریرکردیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کو سینٹ میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے۔