کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ

کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، ڈیٹا ہب یونٹ، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا

جمعرات 18 اپریل 2024 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا ، وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، ڈیٹا ہب یونٹ، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور اس کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل اگاہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی او سیف سٹی و ٹریفک کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سیف سٹی اور ڈی ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن نے کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کے وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کروایا، وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، ڈیٹا ہب یونٹ، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیا، وفد کو بتایا گیا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدید تکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس میں پولیس آپریشنز سنٹر، ایمرجنسی کنٹرول سنٹر، ڈیٹا ہب یونٹ، ڈسپیچ کنٹرول سنٹر، ای چالان سسٹم اور "پکار 15" ہیلپ لائن جیسے اقدام شامل ہیں، وفد کو شہر میں سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی اور افادیت کے بارے میں بتایا گیا کہ سیف سٹی کے جدید تکنیک کے حامل کیمرے شہر کی سلامتی، جرائم کے سدِباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جرائم کا 42 فیصد سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے حل کیا جاتا ہے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چہروں کی شناخت کرنے والے کیمرے لگائے گئے ہیں جو مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وفد نے اسلام آباد کیپٹل پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہااور اس کامیاب دورے پر سی پی او سیف سٹی و ٹریفک اور ان کی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔