ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالی اسلام آباد پولیس کی لیڈی ہیڈ کا نسٹیبل جاں بحق، نماز جنازہ ادا کردی گئی

جمعرات 18 اپریل 2024 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) اسلام آباد کیپٹل پولیس کی لیڈی ہیڈ کا نسٹیبل روبینہ شہباز اپنے خالق حقیقی سے جا ملی ،جن کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر زمیں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں سینئر پولیس افسران ،دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سمیت بڑی تعداد میں پولیس ملازمین نے شرکت کی، ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن نے مرحومہ کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپٹل پولیس کی لیڈی ہیڈ کانسٹیبل روبینہ شہباز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملی ،جن کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں سینئر پولیس افسران ،دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوانوںسمیت بڑی تعداد میں پولیس ملازمین نے شرکت کی،ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن اور دیگر سینئر پولیس افسران نے پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اورمرحومہ کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ،مرحومہ اسلام آباد کیپٹل پولیس سکیورٹی ڈویژن میں تعینات تھی اوراپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہی تھی،نماز جنازہ کے بعدمر حومہ کی میت کو تدفین کے لئے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقے بھیج دیا گیا،ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن نے سینئر پولیس افسران کو متوفی کے اہلخانہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کا ہر افسراور جوان میرے لئے قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے اہلخانہ کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :