وزیراعلیٰ کا چمن میں 7افراد کی اموات پر افسوس کا اظہار

جمعرات 18 اپریل 2024 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چمن میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ناگہانی آفت میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بارشوں کے دوران تمام متعلقہ اداروں ضلعی انتظامیہ کو مستعد رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے بروقت امدادی کارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ انسانی جانوں کے نقصان سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :