کوئٹہ ،پولیس اہلکار نے خود کشی کرلی

جمعرات 18 اپریل 2024 21:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) کوئٹہ میں پولیس اہلکار نے خود کشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقعہ کلی جیو میں ٹریفک پولیس اہلکار علی بخش نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔