qگلیشیئرز پگھلنے سے نو اضلاع میں سیلابی صورتحال کا امکان

,نو اضلاع میں چترال اپر، چترال لوئر، سوات، دیر اپر، دیر لوئر، کوہستان اپر، کوہستان لوئر، مانسہرہ اور کُرم ہیں ‘ پی ڈی ایم اے

جمعرات 18 اپریل 2024 22:25

۔پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے صوبے کے متعدد اضلاع میں گلیشئیرز کے پگھلنے سے سیلابی صورتحال کی الرٹ جاری کردی ۔ دائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری کردہ ایک اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے نو اضلاع چترال اپر، چترال لوئر، سوات، دیر اپر، دیر لوئر، کوہستان اپر، کوہستان لوئر، مانسہرہ اور کُرم میں سیلابی صورتحال سامنے اسکتی ہے مذکورہ اضلاع کی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اپنے اپنے اضلاع میں فیلڈ سٹاف سے صورتحال کی مانیٹرنگ کروائی جائے Aاور کسی بھی خطرے کی صورت میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ مقامی ابادی کی اگاہی اور محفوظ مقامات پر منتقلی کے بروقت انتظامات کئے جا یئں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان نے بتایا کہ اگر بروقت حفاظتی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مذکورہ سیلابی صورتحال سے بھاری جانی و مالی نقصانات کا خدشہ ہے انہوں نے واضح کیا کہ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع کنٹرول روم نمبر 1700 پر اطلاع دے سکتے ہیں دریں اثناء این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اعلامئے میں ملک بھر میں 23 اپریل سے 29 اپریل تک ایک اور موسمیاتی نظام پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کیلئے ملک بھر میں متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :