رئیسانی گلی، کلی کمالو، امدادیہ گلی کسٹم کیچی بیگ اور برمہ ہوٹل کی حدود میں چوری ، ڈکیتی وارداتیں باعث تشویش ہے، ٹکری حمید بنگلزئی

جمعرات 18 اپریل 2024 22:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) چیئرمین تاجران بلوچستان ٹکری حمید بنگلزئی نے کوئٹہ سریاب کے علاقوں رئیسانی گلی، کلی کمالو، امدادیہ گلی کسٹم کیچی بیگ اور برمہ ہوٹل کی حدود میں بڑھتی ہوئی چوری ، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روز نہتے شہریوں کو موبائل، نقدی اور موٹر سائیکل سے محروم ہونا پڑتا ہے پولیس اور انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور عوام ذہنی اذیت کا شکار ہوکر اپنے آپ کو محفوظ تصور کررہے ہیں پولیس کو متاثرین شکایت کرانے کے لئے جاتے ہیں تو کوئی شکایات درج کرنے کے لئے موجود نہیں ہوتا عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

ہماری وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ،آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ سے درخواست ہے کہ بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ان وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں قانون کے شکنجے میں جکڑ کر قرار واقعی سزا دیں تاکہ لوگوں کو اس ذہنی اذیت سے نجات دلاکر عدم تحفظ کے خوف سے چھٹکارا دلایا جاسکے اور علاقے میں پولیس کا گشت بڑھایا جائے تاکہ بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا قلع قمع ہوسکے۔

(جاری ہے)

حالانکہ عوام کے ٹیکسز سے پولیس حکام کو مراعات اور تنخواہیں ملتی ہیں پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں نہ کہ وی آئی پیز کو پروٹوکول کیلئے اپنی توانائیاں خرچ کریں۔