احتساب عدالت،بدعنوانی ریفرنس میں گرفتار شریک ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور، ملزم کو رہا کرنے کا حکم

جمعرات 18 اپریل 2024 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) لاہور کی احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ترقیاتی منصوبوں میں بدعنوانی کے الزام میں درج ریفرنس میں گرفتار سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے شریک ملزم حبیب قاسم نے67 لاکھ کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیدیا،نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ سب انجینئر ملزم نے 40 فیصد پے آرڈر اکائونٹ میں جمع کروا دیا ہے۔