پشاورکےتھانہ پشتخرہ پولیس کی کارروائی ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

جمعہ 19 اپریل 2024 10:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) پشاورکےتھانہ پشتخرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک سنیچر گروہ سے تعلق رکھنےوالاملزم کوپولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ملزم سےالہ واردات پستول سمیت موٹر سائیکل اور 3 عدد مسروقہ قیمتی موبائل فونز بھی برآمد کی گئی ہے۔ ملزم کی شناخت جواد سکنہ گجرآباد کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم پشاورپولیس کو دیگر سنگین جرائم میں بھی مطلوب تھا۔ملزم سےمزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :