اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

اسرائیلی قیادت پر غزہ میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کا الزام ہے،رپورٹ

جمعہ 19 اپریل 2024 13:10

اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
دی ہیگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی قیادت پر غزہ میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کا الزام ہے۔غزہ میں انسانی المیے پر اسرائیلی فوجی افسران اور سیاسی رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو سکتے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفترمیں قانونی ماہرین اور وزرا کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

غزہ میں انسانی المیے پر اسرائیلی فوجی افسران اور سیاسی رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی آگئی، پچھلے 24 گھنٹوں میں شمالی، جنوبی اور وسطی غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 34 ہزار تک پہنچ گئی۔غزہ کے الشفا اسپتال کے سامنے سے دوسری اجتماعی قبر دریافت سے ہاتھ پیر بندھی اور تشدد زدہ 30 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔