پتوکی،شوہر نے اپنی بیوی سے جھگڑکر کے دلبرداشتہ ہوکرگلے میں پھندا لیکر خود کشی کرلی

جمعہ 19 اپریل 2024 13:16

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) شوہر نے اپنی بیوی سے جھگڑکر دلبرداشتہ ہوکرگلے میں پھندا لیکر خود کشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل - تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ ڈھولن چک نمبر 7میں شوہر نے بیوی سے جھگڑکر گلے میں پھندا لیکر خود کشی کرلی ریسکیو 1122پتوکی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا متوفی کی شناخت 30سالہ ہاشم کے نام سے ہوئی پولیس نے صدر امن پریس کلب پتوکی کو بتایا کہ متوفی کا گزشتہ رات اپنی بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس پر متوفی نے دلبرداشتہ ہوکر خود کو کمرے میں بند کرکے بیگم کے ڈوپٹہ سے پھندا لیکر خود کشی کی واقع کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :