بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 19 اپریل 2024 13:19

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت بجلی چوری کی روک تھام کےحوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں۔ضلع بھر میں بجلی چوروں کی نشاندہی کی جائے اور ان کے کے خلاف بلا امتیاز کارؤائیاں کی جائیں۔

(جاری ہے)

بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کرایا جائے اور انھیں فوری گرفتار کیا جائے۔ بجلی چوروں کا کنکشن فوری منقطع کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بجلی چوروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ اور ایس ای واپڈا راجیش کمار سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :