محتسب پنجاب کے احکامات پر چیئرمین ضلعی بہبود فنڈ بورڈ نے 13درخواست دہندگان کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے

جمعہ 19 اپریل 2024 13:23

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) محتسب پنجاب کے احکامات پر مختلف سرکاری محکموں کے 13 متاثرین کو ان کے زیر التواء1 کروڑ 36لاکھ سے زائد کی رقم ادا کر دی گئی ۔ صوبائی محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان(ر)کی ہدایت پر پنجاب بھر کے مختلف صوبائی محکموں ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، میونسپل کارپوریشن، چیف انجینئر سینٹرل زون، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب، ریسکیو1122 سروسز پنجاب، چیئرمین ضلعی بہبود فنڈ بورڈ نے 13درخواست دہندگان کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے۔

(جاری ہے)

ان درخواست گذاروں کا تعلق بہاولنگر سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے درخواست گذاروں نے فیملی پنشن، ماہانہ امداد اور زیر التواء واجبات حاصل کرنے کیلئے متعدد بار اپنے متعلقہ ادارے سے رابطہ کیا تھا مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی جس پر متاثرین نے حق رسی کےلئے محتسب پنجاب کو درخواستیں دیں میجر اعظم سلیمان خان (ر( نےمتعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے کہ سائلین کو جلد از جلد ان کے زیر التواء واجبات ادا کئے جائیں، جس پر متعلقہ اداروں نے سائلین کو ان کے زیر التواء واجبات کی ادائیگی کردی ہے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے درخواست گزارافراد نے اپنی شکایات کے حل کیلئے موثر کردار کرنے پر محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر)کا شکر یہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :