ْروٹی کی نئی قیمت کے اطلاق کیلئے پنجاب حکومت متحرک، زائد نرخوں پر فروخت کرنے والے 817افراد گرفتار
روٹی کی قیمت میں کمی عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کا بہت بڑا اقدام ، مقررہ نرخوںپر فروخت کو یقینی بنایا جائیگا‘ چیف سیکرٹری گزشتہ پانچ روز میں 22ہزار انسپکشنز، 347 مقدمات درج، ایک کروڑ 17لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے ہیں‘بریفنگ
جمعہ 19 اپریل 2024 14:30
(جاری ہے)
چیف سیکرٹری نے کہا کہ روٹی کی قیمت میں کمی عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کا بہت بڑا اقدام ہے، مقرر کردہ نرخوںپر فروخت کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی اور دیگر اخراجات کو مد نظر رکھ کر روٹی کی نئی قیمت مقرر کی گئی، زائد قیمت پر فروخت کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہیں۔ سیکرٹری صنعت نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 22ہزار سے زائد تنوروں کی انسپکشنز اور 94 تنوروں کو سیل کیا گیا ہے۔لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت 10 اضلاع میں روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی گئی ہے، 26 اضلاع میں روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈی جی خان اور راجن پور میں روٹی کی قیمت 13 روپے، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو میں 12 روپے مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق تنوروں پر نئی قیمتوں کے پینا فلیکس آویزاں کر دیئے گئے ہیں، زائد نرخوں سے متعلق شکایات قیمت پنجاب ایپ یا شکایات سیل کے نمبر 080002345 پر درج کرائی جا سکتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.